Breaking News

برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین مستعفی

برطانیہ کی سویلا بریورمین نے محض 43 دن ذمہ داریاں نبھانے کے بعد وزیر داخلہ کی حیثیت سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 6 ہفتے وزیرداخلہ رہنے والی سویلا بریورمین نے امیگریشن معاملے اور وزیر اعظم کےخیالات ٹکراو کی وجہ سے مستعفی ہوئی ہیں۔

دی گارڈین نے دعویٰ کہا کہ بریورمین کی رخصتی کے بعد گرانٹ شیپس جو کہ سابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہیں نے کنزرویٹو قیادت کی دوڑ میں رشی سنک کی بھرپور حمایت کی تھی وہ وزیرداخلہ کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔

ٹوئٹر پر انہوں نے استعفیٰ کا خط پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انتہائی افسوس کے ساتھ مستعفی ہونے کا انتخاب کر رہی ہیں۔

بریورمین نے کہا کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے اور انہوں نے سرکاری حکام کو اس حوالے سے بتایا ہے لیکن استعفیٰ دینا درست کام ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ewCTK84

No comments