Breaking News

اسپین جانے والے غیرملکیوں کیلئے خوشخبری

اسپین

اسپین حکومت نے 1.5 ملین گھروں کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کی ہے، اس اسکیم کے تحت آپ کے بلوں میں 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ ملے گا یعنی کہ آپ کو حکومت کی طرف سے خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ ڈسکاؤنٹ صرف اور صرف سال 2023 تک یعنی کہ اگلے سال کے دسمبر تک دستیاب ہوگا اُس کے بعد یہ اسکیم ازخود ختم ہوجائے گی۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسپین آنے والے غیرملکیوں کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے کس محکمے میں درخواست دینا ہوگی تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ ’اندریسا‘ ’بدرولہ‘ یا اور دیگر جو کمپنیز ہیں ان کے متعلقہ آفس جا کر آپ اپنا یہ ڈسکاؤنٹ اپلائی کرسکتے ہیں۔

اس سہولت کو حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس گھر یا گھر کے نزدیک ترین جہاں کاروبار کرتے ہیں اور آپ ڈسکاؤنٹ مطلوب ہے تو اُس کے نزدیک ترین جو بھی کمپنی ہے اس کے آفس جا کر مکمل تفصیلات حاصل کریں۔

یاد رہے کہ اس ڈسکاؤنٹ کے ملنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں جس سے آپ کو بجلی کی بل ادائیگی میں کافی سہولت میسر ہوگی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GuJTN5x

No comments