Breaking News

کیا سگنل توڑنے کا جرمانہ 6 ہزار ریال ہو گیا؟

ریاض: کیا سگنل توڑنے کا جرمانہ بڑھا کر 6 ہزار ریال کر دیا گیا ہے؟ اس سلسلے میں سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے اہم وضاحت جاری کی گئی ہے۔

سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق سگنل توڑنے کا جرمانہ 3 ہزار ریال سے بڑھا کر 6 ہزار ریال کرنے کی حقیقت یہ ہے کہ ٹریفک بورڈ اپنے اختیار کے مطابق سگنل توڑنے پر اعلیٰ حد کا جرمانہ 6 ہزار ریال کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ 2018 میں لاگو ہونے والے ٹریفک قوانین کے مطابق عام حالات میں ٹریفک جرمانوں کا نفاذ کم تر سطح سے کیا جاتا ہے، تاہم بعض حالات میں جرمانوں کا نفاذ اعلیٰ ترین سطح سے ہوگا، لیکن اس کا فیصلہ ٹریفک بورڈ کے اختیار میں ہے۔

محکمے کے مطابق ٹریفک قوانین کی شق نمبر 6 میں کہا گیا ہے کہ 3000 سے 6000 ہزار ریال کا جرمانہ سگنل توڑنے پر، اسکول بس کو کراس کرنے پر، ٹریفک سنگل کو خراب کرنے پر اور تفتیشی مراکز میں نہ رکنے پر کیا جا سکتا ہے۔

یہی جرمانہ ایسے حالات یا اشیا گاڑی میں استعمال کرنے پر بھی کیا جا سکتا ہے جن کی اجازت نہیں، یا آداب عامہ کے خلاف اسٹیکر چسپاں کرنے یا مخالف سمت میں گاڑی چلانے یا عام شاہراہ پر ریس لگانے پر بھی یہ جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ بحث گرم تھی کہ محکمہ ٹریفک نے سنگل توڑنے کا جرمانہ 6 ہزار ریال کر دیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ua7ycn3

No comments