Breaking News

برطانیہ کے ایئر پورٹس کے سیکیورٹی قوانین میں بڑی تبدیلی

برطانیہ کی حکومت نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی قوانین میں نرمی کا منصوبہ بنایا ہے جس پر عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی قوانین میں نرمی کا منصوبہ بنایا ہے جس پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے سیکیورٹی چیک کی نئی اور جدید مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر مائع اور پرفیوم کی 100 ملی لیٹر تک کی پابندی ختم کی جا رہی ہے اس کے ساتھ ہی لیپ ٹاپ کو بھی الگ سیکیورٹی چیک سے مستثنیٰ قرار دیا جا رہا ہے۔

نئے سیکیورٹی قوانی کے مطابق اب سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ہینڈ بیگ سے ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپ کو ہٹانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور مسافروں کو دو لٹر تک مائع اشیا ساتھ لے جانے کی سہولت ہوگی۔

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کی نرمی کا اطلاق 2024 میں ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ موجودہ قوانین دہشت گردی کے خاتمے کے لیے 2006 میں عائد کیے گئے تھے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ik3xtAP

No comments