خونخوار کتے نے کمسن بچی کو بھنبھوڑ ڈالا، خوفناک ویڈیو وائرل
سڑک پر آوارہ پھرتے کتے نے گھر کے باہر ایک کمسن بچی کو بھنبھوڑ ڈالا، چیخ وپکار سن کر ماں نے باہر آکر بچی کو خونخوار کتے سے بچایا۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کی ریاست گجرات کی ہنس پورہ سوسائٹی سورت میں پیش آیا۔ جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوسائٹی میں نصب کیمرے میں محفوظ ہوگئی اور پھر یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورت سوسائٹی میں کمسن بچی گھر کے باہر کھیل رہی ہے کہ اچانک ایک آوارہ کتا اس پر حملہ آور ہوتا ہے اور اسے بری طرح بھنبھوڑنے لگتا ہے۔ کتا کئی سیکنڈ تک بچی کو دبوچ کر بچی کے چہرے پر اپنے دانت گڑائے رکھتا ہے اور اس کے گال کا کچھ حصہ چیر ڈالتا ہے۔
بچی کی چیخ وپکار سن کر گھر میں سے اس کی ماں نکلتی ہے تو حملہ آور کتے کو دیکھ کر بھاگ کر وہاں جاتی ہے اور بچی کو کتے سے چھڑا کر اپنے سے چمٹا لیتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آوارہ کتے کے کاٹنے سے اس بچی کو شدید زخم آئے اور ایک گال کا کچھ حصہ بھی متاثر ہوا جس کے بعد اس کا اس کا آپریشن کرنا پڑا۔
સુરતમાં બાળકી પર હડકાયું શ્વાન તૂટી પડ્યું, ગાલે બચકાં ભરી કરડી ખાતાં હોસ્પિટલમાં દાખલ #surat #dogs #streetdog pic.twitter.com/xNtzXOIlD2
— Gujarat Tak (@GujaratTak) January 9, 2023
واضح رہے کہ آوارہ کتوں کے شہریوں بالخصوص بچوں کو کاٹنے سے اس سے قبل بھی کئی سنگین واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ofGXYhA
No comments