Breaking News

بھارتی ہائی کورٹ نے مزید ہزاروں مسلمانوں کے سروں سے چھت چھیننے کا حکم جاری کر دیا

ڈیرہ دون: بھارت کی اترکھنڈ ہائی کورٹ نے ہزاروں مسلمانوں کے سروں سے چھت چھیننے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اترکھنڈ کی ہائی کورٹ نے مسلمان آبادی والے علاقوں میں ساڑے 4 ہزار سے زائد گھروں پر بِلڈوزر چلانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت میں مسلمانوں پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام لگا کر گھر گرانے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر عدالت نے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان

یک طرفہ عدالتی فیصلے کے خلاف اترکھنڈ کے مختلف شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج بن گئے ہیں، تاہم سپریم کورٹ آج (جمعرات) کو اترکھنڈ ہائی کورٹ کے ہلدوانی میں ریلوے کی 29 ایکڑ اراضی کو خالی کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست کی سماعت کرے گا۔

متعدد متاثرہ رہائشیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس دستاویزات موجود ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ انھوں نے مکانات خریدے تھے، لیکن دوسری طرف مودی سرکار کی جانب سے ریاست اتر کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں مسلمانوں کو بے گھر کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ علاقے میں مکانات کے علاوہ تقریباً نصف خاندان زمین بھی لیز پر لینے کا دعویٰ رکھتے ہیں، یہاں تک کہ اس علاقے میں 4 سرکاری اسکول، 11 پرائیویٹ اسکول، ایک بینک، 2 اوور ہیڈ واٹر ٹینک، 10 مساجد، اور 4 مندر، اور بہت ساری دکانیں کئی دہائیوں میں تعمیر کیے گئے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WYqZdHa

No comments