سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ڈاؤن ٹاؤن، نئی کمپنی کا اعلان
سعودی دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ڈاؤن ٹاؤن تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔
اس شاندار منصوبے کے لیے ولی عہد محمد بن سلمان نے نیو مربع ڈویلپمنٹ کمپنی بنانے کا اعلان کیا ہے جو ڈاؤن ٹاؤن کو عالمی معیار اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے اسے پرُکشش ترین مقام بنائے گی۔
یہ منصوبہ جدت کا شاہکار اور اپنی مثال آپ ہو گا جس میں رہائشی یونٹس، تفریحی مقامات، اسپورٹس اور سماجی مراکز ہوں گے۔
يمتد #مشروع_المربع_الجديد على مساحة تتجاوز 19 كم مربع، ومساحة طابقية تتجاوز 25 مليون متر مربع ليكون وجهةً لاستيعاب مئات الآلاف من السكان.#المكعب#واس pic.twitter.com/ZMbXHQvrKS
— واس الأخبار الملكية (@spagov) February 16, 2023
منصوبہ ریاض ایئرپورٹ سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا اور اس کا محل وقوع شاہ سلمان اور شاہ خالد کے درمیان ہو گا۔
ڈاؤن ٹاؤن مجموعی طور پر 19 کلومیٹر مربع پر محیط ہو گا جس میں لاکھوں افراد کی رہائش کے لیے یونٹس بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دفاتر کے لیے بھی خصوصی حصہ مختص کیا گیا ہے۔
سعودی وژن 2030 کے تحت منصوبے میں یونیورسٹی بھی تعمیر کی جائے گی جب کہ ٹھیٹر اور واکنگ ٹریک بنائے جائیں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GPahf38
No comments