آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہونے کے قریب
اسلام آباد : آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ حکام کو مسودے پر جواب فراہم کر دیا، امید ہے آئی ایم ایف سے جلد قسط کیلئے معاہدہ طے پا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان معاہدہ ہونے قریب ہے، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ حکام کو ایم ای ایف مسودے پر جواب فراہم کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ روز آئی ایم ایف کو ایم ای ایف مسودے پر جواب سے آگاہ کیا تھا۔
وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان آج ورچوئلی بات چیت ہوئی ہے، امید ہے کہ آئی ایم ایف سے جلد قسط کیلئے معاہدہ طے پا جائے گا۔
اس سے قبل سینیٹ اجلاس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے جمعہ تک کا وقت دیا ہے، آئینی طریقہ کار مکمل کرنے کیلئے یہ ضروری عمل ہے، امید ہے سوموار یا منگل تک بل پاس کروا لیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کہ آئی ایم ایف کو ایم ای ایف پی مسوہ بھیج دیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ایم ای ایف پی پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے درخواست کی تھی کہ مزاکرات کل تک کیلئے ملتوی کئے جائیں، آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کا جائزہ لینے کے لئے وقت مانگا ہے، آئی ایم ایف پیشگی شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات شروع کرے گا۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پر امید ہیں کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی بحالی کے لئے معاہدہ آئندہ ہفتے ہی ہو سکے گے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dfbBMP
No comments