Breaking News

اقوام متحدہ کے عہدیدار کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم

ملک بدر

باماکو : مغربی افریقہ کے ملک مالی نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالی حکومت نے اقوام متحدہ کے بحالی استحکام مشن کے شعبہ حقوق انسانی کے ڈاریکٹر گولاوئما گیفا آٹون ڈوکو انڈالی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔

حکومتی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈالی کو مالی چھوڑنے کے لیے 48گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔ بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مالی حکومت کا کہنا ہے کہ انڈالی نے سفارتی آداب اور ذمے داریوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملکی استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔

اس سے قبل باماکو حکومت نے مینوسما کے ترجمان اولیئور سالگاڈو کو بھی گزشتہ سال جولائی میں ملک بدر کر دیا تھا۔

سالگاڈو نے بتایا تھا کہ مالی میں آئیوری کوسٹ کے 49 فوجیوں کی گرفتاری کے بعد ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dphMskc

No comments