بلی نے جان بچانے پر شکریہ کیسے ادا کیا؟ ویڈیو وائرل
ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ملبے میں دبے لوگوں کی جانیں بچانے کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران عجیب اور حیران کن واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔
اسی طرح کا ایک اور حیران کر دینے والے واقعہ سامنے آیا ہے لیکن یہ کسی انسان نہیں بلکہ ایک بلی کی کہانی ہے۔
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرتی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی کیسے ایک ترک امدادی کارکن کے ساتھ چمٹی ہوئی اور اس سے والہانہ لگاؤ کا اظہار کررہی ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق ریسکیو ورکر نے اس بلی کو ملبے کے نیچے سے نکالا تھا، بلی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکر کے ساتھ چمٹ گئی اور پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔
A cat was saved from under the rubble in Turkey. It now refuses to leave its rescuer’s side. pic.twitter.com/Nveaxu3QrG
— Anton Gerashchenko (@Gerashchenko_en) February 16, 2023
تصاویر میں دیکھا جاسکتا بلی ورکر کے کندھے پر بیٹھی ہے، بلی نے اسے چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ بلی کے رویے سے ظاہر ہو رہا ہے جیسے وہ اپنے محسن کا شکریہ ادا کر رہی ہو۔
بلی اس دوران کارکن کے چہرے کو سونگھ رہی تھی اور اسے چھوڑنے سے انکار کررہی تھی، یہاں تک کہ بلی کے اس لگاؤ کو دیکھ کر اسے گود لینے کا فیصلہ کیا اور اسے اپنے گھر لے گیا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fq1KAVd
No comments