ماں باپ نے بچے کی پٹائی کرنے والے ٹیچر کو بھگا بھگا کر بری طرح پیٹ ڈالا، ویڈیو دیکھیں
تامل ناڈو : ماں باپ نے بچے کی پٹائی کرنے والے ٹیچر کو بھگا بھگا کر بری طرح پیٹ ڈالا ، جس سے وہ زخمی ہوگیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے توتیکورن ضلع کے ایک سرکاری امدادی اسکول میں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔
جہاں اسکول ٹیچر کی جانب سے ایک طالب علم کی پٹائی پر ماں باپ اسکول پہنچ گئے، بچے کے ماں اور باپ نے الزام لگایا ہے کہ اسکول کے ٹیچر بھرت نے دوسری کلاس میں پڑھنے والے ان کے بچے کی پٹائی کی۔
ماں باپ نے بچے کو مارنے پر نہ صرف ٹیچر سے جھگڑا کیا ، اس دوران طالب علم کی والدہ سیلوی نے کہا ٹیچر کو بچوں کو مارنے کا حق کس نے دیا؟
سیلوی نے اپنے شوہر کو کہا کہ ٹیچر کو جوتا مارے، جس پر بچے کے والد نے ٹیچر کی کلاس روم میں ہی پٹائی شروع کردی جس پر ٹیچر گراؤنڈ میں بھاگ گیا لیکن والدین نے ٹیچر کو نہ چھوڑا اور اسکول گراؤنڈ میں بھگا کر مارا ، اسکول کے بچے یہ سارا معاملہ دیکھ رہے تھے۔
اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جس کے بعد پولیس اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
தூத்துக்குடி மாவட்டத்தில் இன்று ஆசிரியருக்கு பெற்றோரிடம் கிடைத்த பரிசு!
தமிழகம் உருப்பட வாய்ப்பேயில்லை! pic.twitter.com/PpUAwdAh3T
— வணங்காமுடி ®️ (@Itz_Katti) March 21, 2023
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aIW379g
No comments