عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے 75 سال مکمل
عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے 75 سال مکمل ہوگئے آج اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے 75 سال مکمل ہوگئے، اس دوران امن دستوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے دنیا بھر میں بے شمار قیمتی جانوں کو بچایا آج اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
آج کا دن اقوم متحدہ کا امن برقرار رکھنے کی کاوشوں اور انسانی مصائب کے خاتمے کے اور جنگوں و اندرونی تنازعات سے لیس ممالک میں دیرپا امن قائم رکھنے کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان جب سے اقوام متحدہ کا حصہ بنا پاکستانی بلیو ہیلمٹ نے دنیا کے تقریباً تمام براعظموں میں اپنی بہادری اور ذمے داری کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ پاکستانی امن دستے نہایت مہارت اور لگن سے یو این کی امن فورسز کے مشن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان ایک ذمے دار ملک ہونے کے ناطے، امن مشاہدہ کاروں کو ان کے مینڈیٹ مکمل کرنے کیلیے پوری مدد اور مکمل رسائی فراہم کرتا ہے۔ امن مشنز کے دوران اب تک 171 پاکستانی فوجی بشمول 27 افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کے اعتراف میں انہیں اقوام متحدہ کے خصوصی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
عالی سطح پر امن بحالی کے اقدامات میں پاکستانی پیس کیپرز نے کلیدی کردار ادا کیا جو مستقبل میں بھی بھرپور اندازسے جاری رہے گا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XTgMEF6
No comments