یہودی آبادکار نے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا
اسرائیلی آباد کار نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار کے ہاتھوں ایک فلسطینی شخص شہید ہو گیا۔
وزارت نے کہا کہ 28 سالہ علاء قیسیہ کو جمعہ کے روز مغربی کنارے کے جنوبی علاقے ہیبرون کے جنوب میں غاصب آبادکار نے گولی مار دی۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ فلسطینی شخص نے ٹین عمریم بستی میں ایک رہائشی کو چاقو مارنے کی کوشش کی اور اسے ایک مسلح شہری نے گولی ماری۔
مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بستی میں لوگ یہودی شاوت تہوار کی دعا کے لیے جمع ہو رہے تھے۔
قیسیہ کی بھابھی نانا نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ نو بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اور زیادہ تر اپنے آپ میں رہتا تھا اور کسی مسلح گروپ کا رکن نہیں تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RVcNCSD
No comments