Breaking News

سعودی عرب میں‌ والدین سے بچھڑ جانیوالا بچہ کہاں‌ ہے؟

سعودی عرب میں تفریحی پارک میں اپنے ماں باپ سے بچھڑ جانے والے بچے کو سماجی نگہداشت مرکز کے حوالے کر دیا ہے جس کو گود لینے کیلیے کئی خاندان تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر حائل میں واقع السلام پارک کا ہے جہاں ایک دو سالہ بچہ اپنے ماں باپ سے بچھڑ گیا جس کو مقامی پولیس اور انتظامیہ نے القصیم ریجن کی الرس کمشنری کے سماجی نگہداشت مرکز کے حوالے کر دیا ہے۔

اس حوالے سے فلاحی امور کی انجمن کے سربراہ حامد الوھبی الشمری کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر دو برس سے زیادہ نہیں اور وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

حامد الوہبی کا کہنا تھا کہ بچے کو الرس کمشنری میں سماجی نگہداشت کے مرکز کے حوالے کیا گیا ہے کیونکہ حائل ریجن میں بچوں کی نگہداشت کے لیے ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے۔

فلاحی امور کی انجمن کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ حائل کے کئی خاندان اس بچے کو گود لینے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے رابطے کر کے بچے کے والدین نہ ملنے تک اسے گود لینے اور نگہداشت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ان رابطوں سے یہ تسلی ہوتی ہے کہ معاشرے کا ہر خاندان انسانی بنیادوں پر ہر وقت لبیک کہنے کے لیے تیا رہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tRlPAh0

No comments