نو سالہ بچی کو ماں نے اغواء کیوں کیا ؟ وجہ سامنے آگئی
نو سال کی عمر میں اغواء ہونے والی بچی 6 سال بعد بازیاب ہوگئی، اغواء کار کوئی اور نہیں اسی کی ماں نکلی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے علاقے ساؤتھ ایلگین الینوائے کی ایک لڑکی جسے9 سال کی عمر میں اغوا کیا گیا تھا، 6 سال بعد ماں کے قبضے سے بازیاب کرلی گئی۔
کیالا انبیہون کو مبینہ طور پر اس کی والدہ 40 سالہ ہیدر انبیہون پانچ جولائی 2017کو ساؤتھ ایلگین الینوائے میں اپنے ساتھ سیر و تفریح کی غرض سے ساتھ لے گئی تھی، بعد ازاں دونوں ماں بیٹی لاپتہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کیالا کے والد ریان اسرکا کو اپنی بیٹی کو اس کی والدہ کے گھر سے لینا تھا لیکن وہ بھی اسے لینے نہیں آئے، قانون کے مطابق میاں بیوی میں علیحدگی کے بعد انبیہون کے پاس کیالا کی تحویل کے حقوق نہیں تھے۔
نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن کے مطابق چھ سال بعد بازیاب ہونے والی بچی کی ماں 40سالہ انبیہون کو گزشتہ روز شمالی کیرولینا گرفتار کر کے بچی کو باپ کے حوالے کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انبیہون کو بچی کے اغواء کے الزامات کا سامنا ہے اور ابتدائی تفتیش کے بعد اسے الینوائے پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔
بازیاب ہونے والی بچی کے والد ریان اسرکا نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ کیالا گھر میں محفوظ ہے۔ میں نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس کے کیس میں میری مدد کی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/K3jEiuZ
No comments