Breaking News

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا بھارتی فورسز کے ہاتھوں 5 کشمیری شہید

مقبوضہ کمشیر میں بھارتی فورسز نے مظالم کی انتہا کردی اور وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں اور کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز کی جانب سے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ کے دوران کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا اور 5 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جنت نظیر وادی میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن عالمی برادری بھارتی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/b5Quowx

No comments