امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم انکشاف
ایران اور امریکا کی سلطنت عمان میں مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکا اور ایرانی حکام نے تہران کے جوہری پروگرام اور دیگر امور پر مزید بات چیت کے لیے عمان میں بالواسطہ بات چیت کی ہے۔ یہ بات امریکا میں قائم نیوز آؤٹ لیٹ Axios کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
رپورٹ میں تین نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک نے 8 مئی کو عمان کا سفر کیا جب کہ ایران کی جانب سے اعلیٰ جوہری مذاکرات کار علی باغیری کان خلیجی ملک میں موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق عمانی حکام نے سفارت کاروں کے درمیان پیغامات بھیجے جو الگ الگ مقامات پر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپریل میں ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر ایک "عبوری معاہدے” کا خاکہ پیش کیا تھا۔
تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے پیر کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ مسقط مذاکرات خفیہ نہیں تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IdSh5fO
No comments