Breaking News

شمالی ہندوستان میں موسلادھار بارش، ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی

شمالی ہندوستان میں موسلادھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے قہر ڈھا دیا ہے اب تک مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مون سون کی بارشوں نے شمالی بھارت میں تباہی مچادی ہے اب تک مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد زخمی اور متعدد لاپتا ہیں۔

شہر میں سیلابی ریلے کی وجہ سے مصروف سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جب کہ گھر، عمارتیں، گاڑیاں، پل اور مندر بہہ گئے، رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہما چل پردیش میں سب سے زیادہ بربادی ہوئی، جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے زیادہ بلند ہو گئی ہے، دلی اور ہریانہ میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اورمشرقی راجستھان میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FIqmNOW

No comments