Breaking News

نئی دہلی میں بارش کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی بادل جم کر برسے اور اتنا برسے کہ 40 برس کا ریکارڈ توڑ ڈالا سڑکیں تالاب بن گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجدھانی نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 153 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے یہاں 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مسلسل بارش کے باعث سرکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

نئی دہلی میں بارش کے دوران چھت گرنے کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جب کہ راجستھان میں بارش کے بعد حادثات میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

ہماچل پردیش کےعلاقے پنڈوہ میں بیاس ندی کا پانی گھروں اور بازار میں داخل ہوگیا ہے جب کہ تین قومی شاہراہوں سمیت 250 سے زائد سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کےمطابق آج اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے دونوں ریاستوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LIQSUye

No comments