یوکرین جنگ کے 500 دن مکمل
کیف: روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے 500 دن مکمل ہو گئے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق گزشتہ روز 8 جولائی کو یوکرین کی جنگ 500 ویں دن میں داخل ہو گئی، اقوام متحدہ نے اس موقع پر خوف ناک حد تک شہری ہلاکتوں کی شدید مذمت کی۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 24 فروری 2022 کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 500 بچوں سمیت 9,000 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ نے پانچ سو دنوں میں شہریوں کی اتنی جانیں ضائع ہونے پر شدید مذمت کی۔
یوکرین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نگرانی کے مشن (HRMMU) نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ شہریوں نے اس جنگ کی جو قیمت چکائی ہے وہ ہول ناک ہے، اور اموات کی اصل تعداد نو ہزار سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے۔
UN deplored horrendous civilian cost of war in Ukraine, as country marked 500 days since beginning of Russia’s large-scale invasion.
More than 9,000 civilians, incl over 500 children, killed since 24 Feb 2022 attack, but real number could be much higher.
https://t.co/vs1nE0ZOeI pic.twitter.com/hlj5R2hQl5— UNHumanRightsUkraine (@UNHumanRightsUA) July 7, 2023
مشن نے کہا کہ رواں برس یوکرین میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں اوسطاً کم رہی ہے، تاہم یہ تعداد مئی اور جون میں دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی۔
اردوان زیلنسکی ملاقات، روس کا رد عمل
یوکرین میں اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ مشن کے مطابق جب روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسند مشرقی یوکرین میں کریمیا اور دیگر علاقوں پر قبضہ کر رہے تھے تو ان پچھلے 8 سالوں کی جنگ میں جتنے شہری ہلاک ہوئے اس سے 3 گنا زیادہ لوگ اِن 500 دنوں میں مارے گئے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EjziMFv
No comments