Breaking News

ٹماٹروں کی حفاظت کیلیے دکاندار نے سکیورٹی گارڈز رکھ لیے

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کیلیے دکان پر سکیورٹی گارڈ تعینات کر کے سب کو حیران کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارت میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد اس کی چوری کے وارداتیں بھی بڑھ گئیں جنہیں مدِ نظر رکھتے اجے نامی سبزی فورش نے اپنی دکان پر دو محافظوں کی خدمات حاصل کرلی۔

اجے کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی بڑھتی قیمت کے باعث بہت سے گاہک دکان پر کھڑے ہو کر جارحانہ ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور آپس میں بھی لڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی اس کی چوری بھی بڑھ گئی ہے جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں نے سکیورٹی گارڈز رکھ لیے تاکہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

اجے نامی سبز فروش 140 سے 160 روپے فی کلو میں ٹماٹر فروخت کر رہے ہیں۔ سکیورٹی گارڈز صبح 9 سے 5 بجے تک دکان کے آگے کھڑے گاہکوں اور ٹماٹروں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانے سیاسی جماعت ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اجے اور ان کے محافظوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا کہ ’بی جے پی حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹماٹروں کو ’Z-Plus‘ سکیورٹی فراہم کرے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NTruFGn

No comments