کینیا کی تاریخ کا بدترین واقعہ : 51 افراد کچل کر ہلاک
نیروبی : کینیا میں اپنی تاریخ کا بدترین کا حادثہ پیش آیا ہے جس میں 51 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ لوگوں کو جان بچانے کا موقع بھی نہ مل سکا۔
یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر ایک پرہجوم بازار میں گھس گیا اور وہاں موجود شہریوں کو کچلتا چلا گیا، جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام کو ہونے والا حادثہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا ہے جو لونڈیانی شہر کے قریب واقع ہے، جو دارالحکومت نیروبی سے تقریباً 125 میل شمال مغرب میں ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ مذکورہ ٹرک صوبے کے صدر مقام کیریچو شہر جارہا تھا جب کسی خرابی کی وجہ سے ڈرائیور سڑک پر رکی ایک بس سے بچنے کی کوشش میں کنٹرول کھو بیٹھا اور الٹ گیا اور وہاں موجود دوسری گاڑیوں اور راہگیروں سے جاٹکرایا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ کینیا کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/b0GeQ76
No comments