Breaking News

دبئی میں تعطیل کا اعلان

دبئی میں حکومت نے نئے ہجری سال کے موقع پر تمام سرکاری اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے یہ چھٹی جمعہ 21 جولائی کو ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی حکومت کے ماتحت افرادی قوت نے نئے ہجری سال 1445ھ پر تمام سرکاری اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے اور یہ چھٹی جمعہ 21 جولائی کو ہوگی۔

علاوہ ازیں محکمہ افرادی قوت نے دبئی گورنمنٹ، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نہیان اور اماراتی سپریم کونسل کے ارکان، اماراتی عوام اور امارات میں مقیم غیرملکیوں کو نئے ہجری سال کی مبارکباد دی ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی امت مسلمہ کی زندگی میں یہ دن بار بار لائے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SWjpLmA

No comments