ماں نے تین سالہ بیٹی کو عمارت سے نیچے پھینک دیا
قاہرہ: مصر میں ماں نے مسلسل رونے پر تین سالہ بچی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں سفاک ماں نے تین سالہ بچی کے مسلسل رونے سے تنگ آکر بچی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
قاہرہ کے شمال میں دقھلیہ گورنری میں سنبلاوین پولیس ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ مکہ نامی تین سالہ بچی عمارت کی دوسری منزل کی بالکونی سے نیچے گر گئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کی بائیں ران فریکچر ہوئی ہے اور اس کے سر میں چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس نے بچی کی خالہ سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ ’میری بہن نے خود بیٹی کو دوسری منزل سے نیچے پھینکا ہے، ماں بیٹی کے بہت زیادہ چیخنے اور مسلسل رونے سے پریشان تھی۔‘
پولیس نے ماں کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QLxdm4w
No comments