Breaking News

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، پلوامہ ڈراما ایک بار پھر بے نقاب

وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی کی جانب سے مودی کے جعلی پلوامہ ڈراما بے نقاب کیے جانے پر مودی نواز گودی میڈیا نے ممتا بینرجی کو غدار قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مصداق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جعلی پلوامہ ڈراما ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قرار دیا تھا۔

اب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی کے جعلی پلوامہ ڈرامے کا رازبے نقاب کیا ہے، انھوں نے کہا مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ ڈراما رچایا، یہ جعلی اور اسکرپٹڈ تھا، پوری پلاننگ کے ساتھ 40 جوانوں کا خون بہا کر الیکشن چوری کیا گیا۔

ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ مودی ایک بار پھر پلوامہ طرز کا ڈراما رچا کر انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے، تاہم ان کے انکشافات نے گودی میڈیا کو آگ لگا دی ہے، اور ممتا بینرجی کو غدار قرار دے دیا گیا ہے۔

رواں سال 14 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھی انکشاف کیا تھا کہ مودی اور امت شاہ نے انھیں پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کا حکم دیا، انھوں نے کہا مودی پلوامہ حملے کو پاکستان پر تھوپ کر الیکشن میں ووٹ لینا چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما بھی رچایا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5ekfAWT

No comments