ٹرمپ کیخلاف مقدمے کی سماعت کی تاریخ مقرر
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خفیہ دستاویزات کے مقدمے کی سماعت آئندہ سال مئی میں ہوگی۔
ایک وفاقی جج نے کہا ہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اعلیٰ خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت اگلے سال مئی میں شروع ہو گی۔
امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ فلوریڈا نے جمعہ کے روز جیوری کے مقدمے کی سماعت 20 مئی سے شروع کرنے کا حکم دیا۔
یہ تاریخ استغاثہ کی جانب سے مقدمے کی سماعت دسمبر 2023 کے لیے مقرر کرنے کی درخواست اور دفاعی وکلاء کی جانب سے نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات کے بعد طے کرنے کی درخواست کے درمیان ایک سمجھوتہ ہے۔
77 سالہ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے لیے سب سے آگے ہیں اور مقدمے کی سماعت انتخابات کے لیے پارٹی کے پرچم بردار کو منتخب کرنے کے لیے ابتدائی مہم کے عروج پر ہوگی۔
ٹرمپ اپنے خلاف فرد جرم میں لگائے گئے 37 الزامات کو مسترد کر چکے ہیں، دوسری طرف صدارتی الیکشن میں صدر بائیڈن کے خلاف ٹرمپ ریپبلکنز امیدوار بننے کے لیے کوشاں ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر 37 مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے، اور کچھ دیر کے لیے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی تھی، اب ان مقدمات کی سماعت دسمبر سے شروع ہونی ہے، لیکن ٹرمپ نے درخواست کی ہے کہ ان مقدمات کی سماعت انتخابات کے بعد کی جائے، کیو کہ وہ اس وقت انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلیوں میٹنگز میں مصروف ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6ZtDwny
No comments