چلتی ٹرین میں خوفناک آتشزدگی چار بوگیاں خاکستر ویڈیو وائرل
حیدرآباد : بھارت میں مسافر ٹرین میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں چار بوگیاں جل کر تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں مسافروں سے بھری فلک نما سپر فاسٹ ایکسپریس کی چار بوگیاں جل کر خاک ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے یداددری ضلع سے گزرتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا جہاں فلک نما ایکسپریس کی تین بوگیوں میں آگ لگنے سے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔
آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آگ کے شعلے اور دھواں دور دور تک دکھائی دے رہا تھا۔ ٹرین میں آگ کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں ہر طرف دھواں ہی دھواں دکھائی دے رہا۔
Howrah-Secunderabad Falaknuma Express catches fire; all passengers reportedly safe#TrainMishap #FalaknumaExpress pic.twitter.com/KHljLyL0rC
— OTV (@otvnews) July 7, 2023
بتایا جاتا ہے کہ فلک نما ایکسپریس میں جس وقت ٹرین میں آگ لگی، اس وقت ٹرین ہوڑہ سے سکندر آباد کی طرف جارہی تھی۔ آگ کا پتہ لگتے ہی لوکو پائلٹ اور ریل انتظامیہ نے فوری طور پر ٹرین روکا اور مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ خوش قسمتیسے تمام مسافر بحفاظت ٹرین سے باہر نکال لیے گئے اور پھر فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کو بجھانے کا عمل شروع کیا۔
Panic prevailed among passengers, after massive #fire broke out in the 3 coaches of Howrah to #Secunderabad Falaknuma Express train near Bommaipally in Yadadri Bhuvanagiri dist. No injuries reported.#FalaknumaExpress #Telangana
#TrainFire #FireAccident pic.twitter.com/yR8eDz2pIU— Surya Reddy (@jsuryareddy) July 7, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آگ کیسے لگی تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ پہلے ایک کوچ میں لگی تھی اور دھیرے دھیرے آس پاس کے دونوں ڈبوں میں پھیل گئی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1OeRJql
No comments