جبری گمشدگیوں اور لاپتا افراد کا مسئلہ عالمی تشویش کا باعث ہے، امریکی وزیر خارجہ
نیو یارک: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں اور لاپتا افراد کا مسئلہ عالمی تشویش کا باعث ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن پر ہم ان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو اپنے خاندانوں اور دوستوں سے علیحدگی کی اذیت کا شکار ہیں ہم اُن کے ساتھ ہیں۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ جبری گمشدگی کیخلاف بات کرنیوالے شدید انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرتے ہیں، جبری گمشدگیوں اورلاپتہ افراد کامسئلہ عالمی تشویش کا باعث ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکا تمام حکومتوں سے لاپتہ افرادکے معاملے کوحل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، ہم جبری گمشدگیوں کے ذمہ داروں پر زور دیتے ہیں وہ اس عمل کو فوری بند کریں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ متاثرین کے بارے میں ان کے پیاروں کو معلومات فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے دوران جان گنوا دینے والے متاثرین کی باقیات واپس کی جائیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pdIr4xG
No comments