کس ملک میں چُھرے اور چاقو رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کڑی سزا ہوگی
حکومت برطانیہ نے ملک بھر میں سخت قانون نافذ کرتے ہوئے تیز دھار چھُرے اور خنجر رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت برطانیہ نے ملک بھر میں سخت قانون نافذ کرتے ہوئے تیز دھار چھُرے اور خنجر رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
اس حوالے سے برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم زومبی اسٹائل چُھروں اور خنجروں پر پابندی عائد کر رہے ہیں اور پولیس کو نئے اختیارات دیے جا رہے ہیں جس کے تحت چُھرے اور خنجر رکھنے اور فروخت کرنے پر دو سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
برطانوی وزیر داخلہ نے اپنے اسی بیان میں سخت تنبیہہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ انسانی جانوں کو دھمکائیں گے تو یاد رکھیں یہ سزا (دو سال قید) جو آپ پڑھ رہے ہیں آپ کے لیے آخری نہیں ہوگی۔
نئے قوانین کے مطابق پولیس کو دیے گئے اختیارات کے تحت سکیورٹی اہلکار کسی بھی پرائیویٹ یا پبلک پراپرٹی سے ایسے ہتھیاروں کو اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں جن کا استعمال سنگین جرائم میں ہوتا ہے۔
Cutting crime saves lives. pic.twitter.com/bVhdow3KVS
— Home Office (@ukhomeoffice) August 30, 2023
برطانوی حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کا مقصد جرائم میں کمی لانا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جرائم میں کمی لا کر زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔
برطانوی پولیسنگ منسٹر کرس فلپس کا کہنا ہے کہ ہمیں ان غنڈوں، جو ان خطرناک ہتھیاروں کا استعمال تشدد یا لوگوں کو ڈرانے کے لیے کرتے ہیں کو ہر صورت میں روکنا ہو گا اور ان میں ملوث افراد کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bSeXgGD
No comments