بس سے گر کر کنڈکٹر ہلاک، ویڈیو نے دل دہلا دیے
بھارت میں بس سے گر کر کنڈکٹر ہلاک ہوگیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر منگلورو میں کنڈکٹر تیز رفتار بس سے پھسل کر نیچے گر کر بس کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نانتھور سرکل پر اس وقت پیش آیا جب 23 سالہ کنڈکٹر جس کی شناخت ایرایا کے نام سے ہوئی ہے وہ پھسل کر تیز رفتار بس کی زد میں آگیا۔
کنڈکٹر باگل کوٹ کا رہائشی تھا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کنڈکٹر جیسے ہی بس سے گرا تو قریب موجود کچھ لوگ اسے بچانے کے لیے آئے۔
Mangalore City #bus conductor thrown out of speeding bus at Nantoor circle in #Mangalore, dies at hospital, #video goes viral. Traffic police and the public rushed him to the hospital, but he breathed his last. pic.twitter.com/URwRUxD7tF
— Headline Karnataka (@hknewsonline) August 30, 2023
متاثرہ شخص کو رکشے میں ڈال کر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کنڈکٹر پر سر پر گہری چوٹیں آئیں جو اس کی موت کی وجہ بنیں۔
ٹریفک پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کرلیا اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Fwf7ctZ
No comments