Breaking News

ٹرمپ کو عدالت سے ریلیف نہ مل سکا، مشکلات بڑھ گئیں

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی دھاندلی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف وسکونسن کی عدالت میں انتخابی دھاندلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا۔

مذکورہ مقدمے میں مشی گن کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ سمیت 16 ریپبلکنز پر الزامات عائد کیے ہیں جن میں سے ایک الزام یہ بھی ہے کہ صدر بائیڈن کی جیت کو بدلنے کیلیے جعلسازی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر 6 جنوری حملے سمیت دیگر مقدمات میں بھی فرد جرم عائد ہو چکی ہے جب کہ وہ آئندہ سال ہونے والے امریکی صدر کے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کے لیے وہ ری پبلیکنز کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Xnb1WjK

No comments