ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
سابق امریکی صدر کو عدالت سے بڑا رییلف مل گیا ہے اور جارجیا الیکشن مداخلت کیس میں ان کی دو لاکھ ڈالرز میں ضمانت ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ان دنوں قانونی حوالے سے مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں انہیں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے اور جارجیا الیکشن میں مداخلت کیس میں ان کی دو لاکھ ڈالر کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے تاہم انہیں یہ رقم نقد جمع کرانا ہوگی۔
اس سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لیے وہ جمعرات کو خود کو حکام کے حوالے کر دیں گے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف وسکونسن کی عدالت میں انتخابی دھاندلی کے مقدمہ زیر سماعت تھا جہاں عدالت نے سابق صدر کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
گزشتہ ہفتے سماعت میں استغاثہ کی جانب سے جارجیا میں 2020 کے انتخابات کے نتائج پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پر ثبوت پیش کیے گئے تھے جس کے بعد عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/usLWCQj
No comments