اقوام متحدہ کو ایٹمی جنگ شروع ہونے کا خدشہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا میں ایٹمی جنگ شروع ہونے کا سنگین خدشے کا اظہار کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دنیا میں ایٹمی جنگ شروع ہونے کے سنگین خدشے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرنا بدستور اقوام متحدہ کی اہم ترین ترجیح ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا اس وقت جب بعض ممالک ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں تو اس کرہ ارض پر ایٹمی جنگ کا سایہ دوبارہ ظاہر ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اس سنگین خدشے کو روس یوکرین تنازع کو لے کر مختلف عالمی رہنماؤں کے بیانات اور شمالی کوریا، جاپان، امریکا تعلقات اور دھمکیوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
واضح ہے کہ امریکا نے دوسری عالمی جنگ کے آخری ایام میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر دو ایٹمی بن گرائے تھے جس سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اور آنے والی کئی نسلوں کو طبی حوالے سے اس کے بد اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SRtXmqi
No comments