Breaking News

امریکی سینیٹر باب میننڈیز پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد

نیو جرسی: امریکی سینیٹر باب میننڈیز پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نیو جرسی کے ڈیموکریٹک سینیٹر رابرٹ میننڈیز پر مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

سینیٹر باب میننڈیز اور اُن کی بیوی پر اختیارات اور اثر و رسوخ کو غلط استعمال کرنے، بھاری رشوت لینے اور مصر کی حکومت کو فائدہ پہنچانے کے الزامات ہیں۔ باب میننڈیز نے فرد جرم عائد ہونے پر سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیئرمین شپ عارضی طور پر چھوڑ دی ہے۔

امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین نے عہدہ چھوڑ دیا

استغاثہ کا کہنا ہے کہ مسٹر میننڈیز اور ان کی اہلیہ نے نیو جرسی کے تاجروں سے سونے کی اینٹیں اور نقدی کے لفافے قبول کیے۔ استغاثہ کا الزام ہے کہ سینیٹر اور ان کی اہلیہ نے خفیہ طور پر مصری حکومت کی مدد کے لیے رقم قبول کی۔

تاہم راب میننڈیز اور ان کی بیوی نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ یہ فردِ جرم محکمہ انصاف کی ایک سال کی طویل تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2hEg5Gq

No comments