دوران عمرہ خواتین کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟ ڈریس کوڈ جاری
سعودی وزارت حج وعمر نے خواتین زائرین عمرہ کے لیے ڈریس کوڈ جاری کیا ہے اور اس حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے خواتین کے لیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کی ہے جس کے مطابق خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔
وزارت حج کے مطابق عمرے کے لیے خواتین کا لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔
سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین خواتین عمرے کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو مذکورہ تینوں ضوابط پر پورا اترے۔
واضح رہے کہ عمرے کے لیے مرد زائرین کے لیے دو چادروں پر مشتمل بغیر سلا احرام پہننا لازم ہے تاہم خواتین کے لیے ان کا سلا ہوا لباس ہی احرام ہوتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jVopPFk
No comments