Breaking News

امریکا نے روسی تاجروں و صنعتکاروں پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن : امریکی امور خزانہ نے یوکرین کے خلاف جنگ کی پاداش میں روس پر 100 کے قریب نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی امور خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول مرکز نے جنگ کے دوران روس کی طرف سے یوکرین ک استعداد کو کمزور بنانے والے روسی امرا اور روسی صنعتی،مالیاتی اداروں اور ٹیکنولوجیک مصنوعات کے تاجروں کو پابندیوں کے طابع کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 100کے قریب پابندیاں لگائی جائیں گی جبکہ امریکی امور خارجہ نے 70 سے زائد افراد کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ سے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے علاوہ فوجی سازو سامان تیار کرتے ہوئے اس جنگ کو ہوا دینے والے روسی اداروں کو پابندیوں کے زمرے میں لیا گیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lE9Dy8m

No comments