’’جاپان یوکرین کی مدد کرکے روس سے تصادم کی راہ ہموار کررہا ہے‘‘
ماسکو : روس نے کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی سے اس کی روس کے ساتھ تصادم کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔
یہ بات روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدیف نے اپنے بیان میں کہی۔ یوزنوسخالنسک کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت نامناسب بات ہے کہ روس کے قریب میں واقع ملک جاپان تیزی سے کیف حکومت کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے اور خود کو روس کے ساتھ فوجی تصادم کی طرف لے کر جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس نازی ازم کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس نے افسوس کے ساتھ اب یوکرین میں اپنا سر اٹھایا ہے۔
روسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ روس یوکرین میں اپنی سلامتی کی جنگ لڑرہا ہے، روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے عسکریت پسندی جاپان پر فتح کے دن اور 3ستمبر کو منائی جانے والی دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے موقع پر تقریب میں کہا کہ 1945میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے بغیر فوجی ضرورت کے استعمال نے امریکہ کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا تھا۔
اپنی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جاپان کو ماضی میں جنگ عظیم دوئم کے ہولناک نتائج کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/s3zvdOB
No comments