Breaking News

گولڈن ویزا : انڈونیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلیے اہم خبر

انڈونیشیا کی حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ’گولڈن ویزا‘ متعارف کرادیا ہے، اس اسکیم میں 5 سے 10سال تک کا رہائشی اجازت نامہ بھی دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور اسپین کی جانب سے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈن ویزے متعارف کرائے ہیں جو سرمایہ اور کاروباری افراد کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی بات کے پیش نظر انڈونیشی وزارت قانون اور انسانی حقوق حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے۔ انڈونیشیا نے بھی اپنی ملکی معیشت کو فروغ دینے کیلیے غیرملکی انفرادی اور کارپوریٹ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے گولڈن ویزا اسکیم متعارف کروا رہا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن سلمی کریم نے بیان میں کہا کہ گولڈن ویزا کے تحت غیر ملکیوں کو 5سے 10سال کی توسیعی مدت کے لیے رہائشی اجازت نامہ بھی دیا جارہا ہے۔

پانچ سالہ ویزا کے لیے انفرادی سرمایہ کاروں کو $2.5 ملین مالیت کی کمپنی قائم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ 10 سالہ ویزا کے لیے 5ڈالرملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے دیگر ممالک بشمول امریکہ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور اسپین نے سرمایہ کاروں کے لیے اسی طرح کے سنہری ویزے متعارف کرائے ہیں جو سرمایہ اور کاروباری افراد کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کارپوریٹ سرمایہ کاروں کو ڈائریکٹرز اور کمشنرز کے لیے پانچ سالہ ویزا حاصل کرنے کے لیے $25 ملین کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں 10 سالہ ویزا حاصل کرنے کے لیے دوگنا، یا 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

سلمی کریم نے مزید کہا کہ ایک بار جب وہ انڈونیشیا پہنچ جاتے ہیں، تو گولڈن ویزا رکھنے والوں کو اجازت کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں رہتی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rKIdpy1

No comments