Breaking News

کویت اور سعودیہ کیا کرنے جارہے ہیں ؟

سعودی وزرائے کونسل کی جانب سے ایک اہم اعلان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب اور ریاست کویت کے درمیان ایک معاہدے کی توثیق کی گئی ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کو جوڑنے والے عظیم ریلوے لنک منصوبے سے متعلق ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے لنک منصوبے کا یہ اعلان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

یہ معاہدہ سعودی عرب اور ریاست کویت کے درمیان ریلوے کنکشن کے اہم اقدام پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

سعودی وزراء کونسل نے پہلے سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز یا ان کے نامزد نمائندے کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ معاہدے کے مسودے کے حوالے سے کویتی ہم منصبوں کے ساتھ گفت و شنید کرتے رہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں صحرا بھی سیاحت کا مرکز بننے لگے، صحرا ئے بلام کی خوبصورتی اور سکون نے سیاحوں کا دل جیت لیا۔

صحرائے بلام ریاض کے جنوب میں واقع ایک بڑا علاقہ ہے جو ریت کے بلند ٹیلوں کیلئے مشہور ہے۔ سیاح یہاں پر سینڈ بورڈنگ اور اونٹ کی سواری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ٹھنڈی ریت پر طلوع آفتاب کا نظارہ حیرت انگیز تجربات میں سے ایک ہے، ستاروں سے سجی رات صحرا کا حسن دوبالا کردیتی ہے جبکہ فراٹے بھرتی، راستہ بناتی گاڑیاں حسین منظر پیش کرتی ہیں۔

ریاض کے اس صحرائی ٹریک پر ماہر ڈارئیورز اپنی مہارت دکھاتے ہوئے نظر آتے ہیں، جبکہ ریت میں دھنستی، دھول اڑاتی گاڑیاں دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیتی ہیں۔

ڈارئیورز کا کہنا ہے مشکل ٹریک پر راستے بنانا دلچسپ تجربہ ہے، جبکہ سعودی حکومت سیاحوں کیلئے صحرا میں مزید تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BiVk8Xw

No comments