Breaking News

نیوزی لینڈ میں غیرملکیوں کیلئے امیگریشن کا اعلان

روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو نیوزی لینڈ نے خوشخبری سنا دی، اس سلسلے میں ملازمت کے لیے نئے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے امیگریشن گرین لسٹ میں17پیشوں بشمول جیل کے محافظ، ویلڈرز اور ایسوسی ایٹ انجینئر کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امیگریشن گرین لسٹ کے تحت غیر ملکی ورکرز کو مستقل رہائشی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ حکومت نے افرادی قوت اور امیگریشن قوانین میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے افراد کو دی جانے والی ملازمتوں کی گرین لسٹ کٹیگری میں اضافہ کیا گیا ہے، اس لسٹ میں ایسے پیشوں کو شامل کیا گیا ہے جن کیلئے نیوزی لینڈ میں ملازم دستیاب نہیں ہیں۔

نیوزی لینڈ کے امیگریشن وزیر اینڈریو لٹل نے میڈیا کو بتایا کہ 2024سے مختلف سیکٹرز جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور آٹو موٹیو کیلئے گرین لسٹ ویزوں کا آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیٹابیس اور سسٹمز ایڈمنسٹریٹرز، روڈ رولر آپریٹرز اور وہیکل پینٹرز جیسی ملازمتیں بھی بیرون ملک سے آنے والے ورکرز کو دستیاب ہوں گی۔

امیگریشن وزیر کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے بعد سے نیوزی لینڈ کی مختلف صنعتوں کو افرادی قوت میں کمی کا سامنا ہے اور جب سے امیگریشن گرین لسٹ میں مختلف شعبوں کو شامل کیا جارہا ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق امیگریشن کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور نیوزی لینڈ میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار غیر ملکی افراد منتقل ہوئے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qhfbuI5

No comments