Breaking News

ٹویوٹا نے بھارت میں تیسرا پلانٹ لگانے کی تیاری کرلی

جاپان سے تعلق رکھنے والی معروف کارساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن ہندوستان میں اب اپنا تیسرا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹویوٹا ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد بھارت میں تیسرا پلانٹ لگانے کی تیاری میں مصروف ہے جبکہ سوزوکی موٹر کے ساتھ اس کے اشتراک سے بھارت میں کاروں کی پیداروار میں اضافہ ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی چاہتی ہے کہ نیا پلانٹ ایک سال میں 80ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت کے ساتھ شروع ہو اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی تعداد تقریباً 2لاکھ تک پہنچ سکے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ پلانٹ کی تنصیب سے ابتدائی طور پر بھارت میں ٹویوٹا کی موجودہ مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا جس سے کاریں کی تیار کرنے کی استعداد 30 فیصد بڑھ کر چار لاکھ تک ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ ٹویوٹا نے ہندوستانی مارکیٹ کے لیے ایک نئی اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی) کی تیاری بھی شروع کردی ہے جو سال 2026 کے اوائل میں شروع کی جائے گی۔

SUV car

ٹویوٹا کی موجودہ پیداواری صلاحیت کا تقریباً دو تہائی حصہ ماروتی سوزوکی اپنی شراکت داری کے حصے کے طور پر دونوں کار سازوں کے لیے گاڑیاں بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ٹویوٹا کمپنی جو بھارت میں اپنی فورچونر ایس یو وی اور کیمری ہائبرڈ کے لیے مشہور ہے نے ستمبر کے شروع میں رائٹرز کو بتایا کہ اسے 2023 میں ریکارڈ فروخت کی توقع ہے، ٹویوٹا بھارت میں ایک "منی” لینڈ کروزر متعارف کرانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جاپانی کار ساز کمپنی اس دہائی کے اختتام تک ہر سال 500,000 گاڑیوں کی پیداواری صلاحیت حاصل کرنا چاہتی ہے، جس میں وہ کار ماڈل بھی شامل ہیں جو وہ سوزوکی کو فراہم کرے گی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YzjEckg

No comments