Breaking News

امریکا شامی پیٹرول اور اناج اسمگل کررہا ہے، روس

ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے امریکا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دریائے فرات کے مشرق میں ایک کُرد نیم ریاست قائم کرکے شامی پیٹرول اور اناج کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

Russia USA

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ شام کے بارے میں ترکیہ اور ایران کے ساتھ آستانہ فارمیٹ کے دائرہ کار میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے شام کی اقتصادیات کو پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔

لاوروف نے کہا ہے کہ دریائے فرات کے مشرق میں امریکی اقدامات بھی شامی اقتصادیات پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں، اصل میں اس علاقے میں امریکہ ایک کُرد سیمی اسٹیٹ بناچکا ہے اور یہاں سے شامی پیٹرول اور شامی اناج کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sV0DKa1

No comments