Breaking News

یورپی ملک کے ریذیڈنس کارڈ سے متعلق اہم خبر

اسپین کے ریذیڈنسی کارڈ کی تجدید کے مرحلے سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی۔

بارسلونا اور صوبہ کاتالونیا کے دیگر شہروں کے مقیم ریذیڈنسی کارڈ کی تجدید نہ ہونے سے پریشان افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کے ایکسپائرکارڈ (زائد المیعاد) کو ہی اس وقت تک مؤثر سمجھا جائے گا جب تک تجدید شدہ کارڈ موصول نہ ہو جائے۔

اس ضمن میں حکومت کاتالونیا نے ایک معلوماتی مراسلہ جاری کر کے لوگوں کو آگاہی فراہم کر دی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے جب کہ ریذیڈنس کارڈ تجدید کے عمل سے گزر رہا ہے اس دوران ایکسپائر کارڈ کی مدت ازخود بڑھ جاتی ہے۔

لہذٰا قانونی طور پر تجدید کے لیے درخواست دہندہ کا ریذیڈنس کارڈ ہی مؤثر سمجھا جائے گا جسے خیفے، بینک یا ایمپریس کو بھیجا جاسکتا ہے۔

تجدیدی عمل میں تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تاخیر کی وجہ صوبائی محکمے کی طرف سے ہے اور جولائی اگست کی چھٹیوں کے باعث اس عمل میں مزید تاخیر ہوئی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/p5dLoWx

No comments