Breaking News

دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!

ایسی جگہ تو شاید ہر شخص جانا پسند کرے گا جہاں ہر طرف ہیرے بکھرے پڑے ہوں اور انھیں اٹھانے کی اجازت بھی ہو، یوں کوئی بھی پلک جھپکتے میں امیر ہوسکتا ہے۔

امریکی ریاست آرکنساس میں ہیروں کی ایک ایسی کان واقع ہے، جہاں ہر کوئی جا سکتا ہے۔ دراصل اس جگہ کے چاروں طرف ہیرے بکھرے پڑے ہیں۔ جہاں کوئی بھی عام آدمی جا کر ہیرے ڈھونڈ سکتا ہے، وہاں پر جسے ہیرا مل جائے وہ اس شخص کا ہو جاتا ہے۔

عام طور پر کسی بھی کام میں جانا غیرمتعلقہ افراد کے لیے ممکن نہیں ہوتا ایک تو وہ زمین سے بہت گہرائی میں ہوتے ہیں دوسرا وہاں خطرہ بھی ہوتا ہے۔ تاہم آرکنساس کی کان میں ہر کوئی جا سکتا ہے۔

آرکنساس نیشنل پارک میں واقع 37.5 ایکڑ فیلڈ کی بالائی سطح پر اکثر ڈھونڈنے والوں کو ہیرے مل ہی جاتے ہیں۔

یہاں 1906 میں ہیرے ملنا شروع ہوئے تھے اور اب تک یہاں سے ہزاروں کی تعداد میں ہیرے دریافت ہو چکے ہیں۔ جان ڈہلسٹون نامی ایک شخص نے سب سے پہلے یہاں ہیرے کی کھوج کی تھی۔ انھیں 2 چمکتے ہوئے ہیرے ملے تھے۔

اس کے بعد سے اس جگہ کو ’ہیروں کا گڑھ (دی کریٹر آف ڈائمنڈز) کہا جاتا ہے۔ بعد میں زمین کے مالک جان نے اپنی 243 ایکڑ زمین ہیروں کی ایک کمپنی کو مہنگے داموں بیچ دی۔

ویسے تو دنیا میں کئی ایسے رہائشی مقامات ہیں جہاں ہر شخص لاکھوں اور کروڑوں کی دولت کا مالک ہے تاہم آرکنساس میں واقع کان میں کوئی غریب بھی جا کر ایک لمحے میں کروڑ پتی بن سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسے ہیرا مل جائے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g0nUeaN

No comments