کرّہ ارض کی ایک لاکھ سالہ تاریخ میں 2023 گرم ترین سال رہا!
یورپی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2023 کرّہ ارض کی تاریخ میں ایک لاکھ سال کے دوران گرم ترین سال رہا۔
گزشتہ برس ماضی کی نسبت درجہ حرارت میں کافی زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یورپی یونین کے سائنس دانوں نے بتایا کہ غالباً یہ سال دنیا کی ایک لاکھ سالہ تاریخ کا گرم ترین برس تھا۔
کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (سی 3 ایس) کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں موسمیاتی ریکارڈز بار بار ٹوٹے جس کے بعد سائنس دانوں کو اندازہ تھا کہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
پچھلے سال جون کے بعد سے ہر مہینہ پچھلے برسوں کے انہی مہینوں کے مقابلے میں زیادہ گرم رہا ہے۔
ڈائریکٹر سی 3 ایس کارلو بوونٹیمپو کا کہنا تھا کہ اپنی آب و ہوا کے لحاظ سے یہ ایک بہت ہی غیرمعمولی سال رہا ہے۔ بہت سے گرم برسوں کے مقابلے میں بھی یہ سال زیادہ گرم رہا ہے۔
انھوں نے انکشاف کیا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سال 2023 پچھلے ایک لاکھ برسوں میں سب سے زیادہ گرم ترین سال رہا ہے۔
سی 3 ایس نے عالمی درجہ حرارت کے ریکارڈز میں 2023 کو 1850 تک کا گرم ترین سال قرار دیا ہے۔
سنہ 2023 کرّہ ارض 1850 سے پہلے کے صنعتی دور کے مقابلے میں اوسطاً 1.48 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم تھا۔
دنیا کے مختلف ممالک نے 2015 کے پیرس معاہدے میں اتفاق کیا تھا کہ گلوبل وارمنگ کو 2.7 ڈگری فارن ہائیٹ سے تجاوز نہ کرنے دیا جائے تاکہ اس کے سنگین نتائج سے بچا جا سکے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aHK2Emp
No comments