سوچنا سیٹھ نے بچے کے قتل کے بعد ٹشو پیپر پر آئی لائنر سے کیا لکھا؟
نئی دہلی: آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسٹارٹ اپ کی مالک سوچنا سیٹھ نے گوا میں اپنے 4 سالہ معصوم بیٹے کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ٹشو پیپر پر آئی لائنر سے ایک سنسنی خیز نوٹ لکھ دیا تھا، یہ ٹشو پیپر پولیس نے بہ طور ثبوت اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر گوا میں چار سالہ بیٹے کے مبینہ قتل کے کیس میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں، بنگلورو کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کی سی ای او اور ڈیٹا سائنٹسٹ سوچنا سیٹھ کے بیگ سے ایک نوٹ برآمد ہوا ہے، جس میں انھوں نے لکھا کہ ’’وہ اپنے بچے سے بہت پیار کرتی ہے۔‘‘
کمپنی کی سی ای او نے 4 سالہ بیٹے کا قتل کیوں کیا؟ اہم انکشاف
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ ٹشو پیپر پر آئی لائنر سے لکھا گیا ہے، اور بے رحم ماں نے یہ نوٹ اسی بیگ میں رکھا تھا جس میں انھوں نے اپنے بیٹے کی لاش چھپا رکھی تھی، گوا میں قتل کے بعد وہ بیٹے کی لاش اسی بیگ میں کرناٹک لے گئی تھیں۔
اب پولیس نے یہ نوٹ برآمد کر لیا ہے اور اسے اہم ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ نوٹ بیٹے کے قتل کے محرکات کی طرف اشارہ کرتا ہے، ماں نے یہ نوٹ آئی لائنر سے جلدی میں لکھا تھا۔ نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’عدالت اور میرا شوہر مجھ پر بیٹے کی حوالگی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، میں اسے مزید برداشت نہیں کر سکتی، میرا سابق شوہر متشدد ہے، وہ بیٹے کو بری اقدار سکھاتا تھا، میں احساس جرم اور مایوسی میں مبتلا ہوں، میں اپنے بیٹے سے پیار کرتی ہوں لیکن میں اسے اپنے والد سے ملتے نہیں دیکھنا چاہتی۔‘‘
Indian media has GOT to be the worst, can’t believe a journalist is asking #SuchanaSeth who allegedly kiIIed her own 4 year old son ‘what’s the reason behind it’? What answer did she expect? pic.twitter.com/9KsmJrobIb
— Shefali Vaidya. (@ShefVaidya) January 10, 2024
رپورٹس کے مطابق سوچنا سیٹھ نے مبینہ طور پر نوٹ لکھنے کا اعتراف کر لیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے کا قتل انھوں نے نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوچنا نے اپنے شوہر وینکٹ رمن کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے اپنے بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے، پولیس نے وہ خنجر بھی برآمد کر لیا ہے جس سے سوچنا نے اپنی کلائی کاٹی تھی۔
واضح رہے کہ اس واقعے نے میڈیا کی سرخیوں میں جگہ حاصل کرنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے، انسٹاگرام پر ان کی پوسٹیں اپنے بچے کے لیے محبت سے بھری ہوتھی تھیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rVcXMNB
No comments