حماس رہنما صالح العروری اسرائیل کا نشانہ کیسے بنے؟
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حماس رہنما کو ڈرون سے نہیں بلکہ اسرائیلی لڑاکا طیارے سے نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے نائب سربراہ صالح العروری لبنان میں اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے کا نشانہ بنے۔
قبل ازیں لبنانی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ العروری منگل کی شام جنوبی بیروت کے پڑوس میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوئے۔
اسرائیل کا حماس رہنما پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار
لیکن Yedioth Ahronoth اخبار نے اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ العروری اسرائیلی لڑاکا طیارے سے داغے گئے چھ گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنے۔
روزنامہ نے ایک نامعلوم لبنانی سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بھی بتایا کہ چھ گائیڈڈ میزائل فائر کیے گئے جن میں سے دو اس عمارت کو لگے جہاں العروری رہائش پذیر تھے۔
اخبار نے کہا کہ "ہر میزائل کا وزن 100 کلو گرام تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aLUQy30
No comments