Breaking News

چین کی گاڑیوں کو دنیا بھر میں کیوں پسند کیا جاتا ہے؟

بیجنگ : سال 2023 میں چین جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گاڑیوں میں دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کی آٹوموبائل صنعت جو مسلسل 15 سال سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس کی پیداوار اور فروخت دونوں نے2023 میں پہلی بار 30 ملین سے تجاوز کیا، اس وقت چین کی آٹوموبائلز کو 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں برآمد کیا جا رہا ہے اور اس کی تعداد 4.91 ملین تک جا پہنچی ہے جس میں 1.203 ملین نئی توانائی کی گاڑیاں شامل ہیں جو کل تعداد ایک چوتھائی حصہ بنتا ہے۔

جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گاڑیوں میں دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک بن گیا ہے۔

رائٹرز اور دیگر غیر ملکی میڈیا کا خیال ہے کہ چین کے لئے گاڑیوں کی تیاری کے بڑے ملک سے آٹوموبائل میں طاقتور ملک کی طرف بڑھنے میں یہ ایک اہم قدم ہے جو انٹرنیشنل آٹوموٹو انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

دنیا چینی کاروں کو کیوں پسند کرتی ہے؟

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دنیا چینی کاروں کو کیوں پسند کرتی ہے؟ اس حوالے سے متعلقہ ماہرین نے چائنا میڈیا گروپ کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں چینی گاڑیوں کی کارکردگی اور معیار میں مسلسل بہتری اس کی ایک اہم وجہ ہے جسے دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے تیزی سے تسلیم کیا گیا ہے۔

خاص طور پر چین کے اپنے برانڈز نے تکنیکی جدت طرازی کے ساتھ نئی توانائی کی گاڑیوں کی ترقی کے موقع سے فائدہ اٹھایا ہے اور غیرملکی منڈیوں کا دروازہ کھولتے ہوئے آٹوموبائل کی برآمدات کو متحرک کیا ہے۔

یو بی ایس کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق چینی آٹومیکرز 2024 میں بیرون ملک 50 لاکھ گاڑیاں فروخت کریں گے جس کی زیادہ تر مانگ جنوب مشرقی ایشیا جیسے ترقی پذیر ممالک سے آئے گی۔

اس سے آٹوموبائل کے دنیا کے سب سے بڑے برآمد کنندہ کے طور پر چین کی پوزیشن مضبوط ہوگی اور دیگر ممالک کے لئے مزید فوائد اور مواقع بھی پیدا ہوں گے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/My1q8Tu

No comments