عالمی عدالت میں فلسطین کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ
عالمی عدالت انصاف میں فلسطین نے اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین کے نمائندوں نے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں فلسطینی علاقوں پر قبضے اور اسرائیل کے نافذ کردہ نسل پرستی کے نظام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور اقوام متحدہ میں فلسطین کے ایلچی ریاض منصور نے کئی علمی اور قانونی ماہرین کے ساتھ پیر کے روز دی ہیگ میں شروع ہونے والی سماعتوں میں فلسطین کی نمائندگی کی ہے۔
یہ سماعتیں 26 فروری تک جاری رہیں گی۔
یہ مقدمہ جنوبی افریقا کی طرف سے اسرائیل کے خلاف غزہ پر جاری مہلک جنگ کے لیے کیے گئے نسل کشی کے مقدمے سے الگ ہے۔
اس مقدمے کا مقصد فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے کئی دہائیوں سے جاری قبضے کے قانونی نتائج کا تعین کرنا ہے۔
دسمبر 2022 میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) نے ایک قرارداد منظور کی جس میں ICJ سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضے کے بارے میں مشاورتی یا غیر پابند رائے دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے حق میں 87 ووٹ ملے جب کہ مخالفت میں امریکا سمیت 26 ووٹ آئے تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/za9Gegv
No comments