شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں لڑکے نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر گرل فرینڈ کو بے دردی سے قتل کرنے کی کوشش میں زخمی کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع بیتول میں ملزم نے لڑکی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ لڑکی اس وقت اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔
مذکورہ واقعہ گزشتہ شپ پیش آیا جبکہ ملزم کی شناخت آرین مالویہ کے نام سے ہوئی جو شراب کا عادی ہے۔
ملزم اور متاثرہ لڑکی کئی سالوں سے تعلقات میں تھے، تاہم لڑکی نے چند ماہ سے بات کرنا بند کر دی تھی اور جب ملزم نے شادی کی پیشکش کی تو اس نے انکار کر دیا۔
چند روز قبل وہ لڑکی کے گھر گیا جہاں دونوں میں جھگڑا ہوا۔ گزشتہ روز لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ آریان کے خلاف شکایت درج کروانے پولیس اسٹیشن گئی۔ ملزم نے پولیس کے سامنے پیش ہو کر معافی مانگی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ وہ آئندہ کبھی لڑکی کو پریشان نہیں کرے گا۔
گزشتہ رات ملزم نشے کی حالت میں لڑکی کے گھر پہنچا اور پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی تاہم لڑکی اور اس کی والدہ گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
ملزم نے لڑکی کا پیچھا کیا اور موقع ملتے ہی اسے آگ لگا دی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کی تلاش کیلیے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/c6SVPIK
No comments